نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے ٹاٹا گروپ کو مجرمانہ طریقے سے برباد کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے ملک کے کاروباریوں سے سوال کیا ہے کہ وہ کب تک خاموش رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندستانی کاروبار وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی ذاتی جاگیر نہیں ہیں اور اس طرح کے کاموں کے لیے انصاف یقینی بنایا جائے گا۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹاٹا گروپ کو برباد کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی کاروباری لیڈر اس پر بولنے کی ہمت نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے صنعت کاروں سے پوچھا کہ کیا وہ تب تک خاموش رہیں گے جب تک حکومت ان کے کاروبار پر قبضہ نہیں کر لیتی۔
مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ ٹاٹا گروپ کو مجرمانہ طریقے سے برباد کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ شاہ کے ڈر سے ملک کے کاروباری اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن وہ انصاف یقینی بنائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹاٹا گروپ کی ہولڈنگ کمپنی ٹاٹا سنز میں ان دنوں قیادت اور شیئر بازار میں لسٹنگ کے حوالے سے تنازعہ چل رہا ہے۔
ٹاٹا گروپ کو برباد کیے جانے پر خاموش کیوں ہیں کاروباری: راہل
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

