نئی دہلی: (ایشیا ٹائمز ) انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC)، نئی دہلی، اپنی ادبی و فکری نشستوں کے سلسلے ’آئی آئی سی سی ڈائیلاگس‘ کے تحت 30 اکتوبر 2026 کو ”مہاتما گاندھی: اردو شاعری کے آئینے میں“ کے عنوان سے ایک خصوصی مذاکرے کا اہتمام کرے گا۔
اس نشست میں معروف ادیبہ، مترجم، نقاد اور مؤرخ ڈاکٹر رخشندہ جلیل اظہارِ خیال کریں گی، جبکہ گاندھی پیس فاؤنڈیشن کے صدر کمار پرشانت مذاکرے کی صدارت کریں گے۔
اس ادبی نشست میں مہاتما گاندھی کی شخصیت، ان کے نظریات اور ان کے افکار کی اردو شاعری میں عکاسی پر گفتگو کی جائے گی۔ اس موقع پر امن، عدم تشدد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، انسانی اقدار اور سماجی انصاف جیسے موضوعات کے حوالے سے گاندھی کے افکار اور اردو شاعری کے باہمی رشتے کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔
اردو شاعری نے برصغیر کی ادبی، سماجی اور سیاسی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شعرا نے اپنی تخلیقات کے ذریعے آزادی، انسان دوستی، سماجی تبدیلی اور امن کے پیغام کو عام کیا ہے۔ ایسے میں اردو شاعری کے تناظر میں گاندھی جی کی شخصیت اور ان کے نظریات کا مطالعہ ادبی اور تاریخی اعتبار سے اہمیت رکھتا ہے۔
یہ پروگرام جمعہ، 30 اکتوبر 2026 کو شام 6:30 بجے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے کانفرنس ہال نمبر ایک میں منعقد ہوگا۔ شرکا کے لیے چائے کا اہتمام شام 6 بجے کیا گیا ہے.

