تقرری کی حتمی سرکاری تصدیق کا اب بھی انتظار ہے
نئی دہلی: (ایشیا ٹائمز ) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (NCPUL) کے نئے ڈائریکٹر کے طور پر شرینش موہن، IRS کا نام سامنے آیا ہے۔ وہ وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند میں ڈپٹی سیکریٹری (زبان) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
انہیں اضافی طور پر یہ نئی ذمہ داری دی گئی ہے. اس بات کی تصدیق کے لیے ایشیا ٹائمز نے کونسل کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال سے بات کی وہ اس وقت سفر میں ہیں، انہوں نے ان کے نام کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ آج سے ڈائریکٹر ہیں ۔
اس پیش رفت کے بعد شرینش موہن کو قومی اردو کونسل کی نئی قیادت سونپے جانے کی خبر اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
شرینش موہن کا تعارف ایک اچھے انسان اور بہترین منتظم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر شمس اقبال نے ان کے ساتھ لی گئی ایک یادگار تصویر بھی فیس بک پر شیئر کی ہے.
https://www.facebook.com/share/p/1FJ6UCbvvE
واضح رہے کہ ڈاکٹر شمس اقبال 30 اکتوبر 2026 کو اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہو گئے تھے۔ ان کی سبکدوشی کے بعد قومی اردو کونسل کی نئی قیادت کے حوالے سے صورت حال پر سب کی نگاہیں مرکوز تھیں۔
تاہم، خبر کی اشاعت تک شرینش موہن کی قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کا باضابطہ سرکاری نوٹیفکیشن عوامی سطح پر دستیاب نہیں ہے۔ اس لیے تقرری کی حتمی سرکاری تصدیق کا اب بھی انتظار ہے۔

